
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار ہونے کے بجائے مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ملتان ڈویژن کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر اہم رہنما اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمیں بیانیوں کے تضاد کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی ہمیں اس پر کوئی توجہ دینی چاہیے، اگر ہمارے پاس بیانیہ نا ہوتا تو ہم میں اور دوسری سیاسی جماعتوں میں کیا فرق ہوتا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی جماعت کے پاس نہ ہمارے جیسا ووٹ بینک ہے اور نہ کسی کے پاس ہمارے جیسا لیڈر ہے، دوسری جماعتیں کارکنان سے قربانیاں مانگتی ہیں ہمارے لیڈر نے خود قربانی دی، پارٹی کے ہر لیڈر کو ظلم و جبر کا سامنا ہے پھر بھی کنٹونمنٹ بورڈ میں پارٹی نے شاندا ر کامیابی حاصل کی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کتنی بڑی طاقت ہے اس کا انداز ہمارے مخالفین اور حکومتوں کو بخوبی ہے مگر خود ن لیگیوں کو نہیں ہے، مخالفین کو ہمیں ہرانے کیلئے ووٹ چوری کرنا اور دھاندلی کرنا پڑتی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ہماری پہچان ہے، پورےملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چھا گیا ہے، اگر ہم نے تھوڑی سے کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑ ھ دوڑیں گے، ہمیں مضبوط ہونا ہوگا ، مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے اور آئندہ الیکشن ہمارا ہے ، بس ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے لڑنا ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/98yS4cr/9.jpg