
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر کہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا۔ انہوں نے اینکر اور چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں اینکر نے راناابرار کو بطور صحافی مہمان متعارف کرایا اور کہا کہ انہیں توشہ خانہ سے متعلق خبر بریک کرنے پر نوکری سے نکلوایا گیا اور کہا گیا کہ یہ تحائف دبئی کے کاروباری شخص نے خریدے تھے۔
تاہم ان الزامات پر مبنی پروگرام پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ بس اب بہت ہو گیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیو اور شاہزیب خانزادہ نے اپنے ہینڈلرز کے ساتھ ملکر یہ پروگرام کیا، انہوں نے کہا کہ ان سب لوگوں نے اپنے غیر ملکی ہیڈلرز اور مطلوب ملزم کی مدد سے میرے متعلق جھوٹا اور لغو پروپیگنڈہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1592806868099174401
عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنے وکلا کے ساتھ بات کر لی ہے وہ پاکستانی اور غیر ملکی عدالتوں میں بھی انہیں سو کرنے جا رہے ہیں۔ وہ اس کے کیلئے متحدہ عرب امارات اور برطانوی عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔