
گزشتہ روز مریم نواز نے جج کی اہلیہ کے تشدد سے زخمی بچی کی عیادت کی اوربچی کی خیریت دریافت کی۔
مریم نواز نے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج تشدد کا شکار کم عمر بچی رضوانہ کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے کہا کہ رضوانہ پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ کو قانون کے کٹہرے میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کتنے اس طرح کے کیسز ڈر کے باعث چھپائے جاتے ہیں رضوانہ کا کیس تو سامنے آگیا۔
مریم نواز نے کہا کہ وفاقی صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ ملزم جج ہو یا کوئی اور سخت کارروائی کی جائے۔ میرے دورے کا مقصد رضوانہ پر ہونے والے ظلم کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔ ہسپتال میں کھڑی ہوں فی الحال سیاسی معاملے پر بات نہیں کروں گی۔
مریم نواز کے اس دورے کو صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کا نشانہ کیا اور کہا کہ ایسے سوالات مریم نواز کو نہیں پوچھنے چاہئے تھا کہ آپکو کتنا مارا۔دوسرا مریض کو چھونے اور اس سے بات کرنے کی اجازت دینا بھی غلط ہے۔
صحافی علینہ شگری نے مریم نواز کا ایک کلپ شئیر کیا جس میں وہ آئی سی یو میں موجود ہیں اور جج کی اہلیہ کے تشدد سے متاثرہ بچی سے سوال کررہی ہیں کہ بہت مارا آپکو؟
علینہ شگری نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ " مریم نواز کو انتہائی نگہداشت والے مریض کو چھونے کی اجازت کیوں دی گئی؟ اس طرح کے ڈراموں کی اجازت دینے کیلئے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے؟"۔
https://twitter.com/x/status/1687179643504209920
ڈاکٹر عمر عادل نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا اور کہا کہ بچی کو جگہ جگہ پٹیاں بندھی ہوئی ہیں، ناک کی سانس میں نالی لگی ہوئی ہے اور مریم نواز سوال کررہی ہیں کہ بیٹا آپکو مارپڑی آپکو بتانا چاہئے تھا۔
ڈاکٹرعادل نے مزید کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، وہ کس کو کہتی ہیں؟ آپ اپنا موبائل نمبر دیں جب ایسے بچوں کو مارپڑے گی تو آپکو فون کریں گے
https://twitter.com/x/status/1687357851071889408
انہوں نے مزید کہا کہ ک ہم پٹ پٹ کر مرگئے ہیں، ایک بیڈ پر رضوانہ پڑی ہوئی ہے کٹی پھٹی مری پڑی، ایسی حالت میں یا مریم نواز کا تشدد زدہ بچی رضوانہ سے ایسا سوال کرنا بنتا تھا؟
ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز کی '' سرکاری '' انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے کہ وہ آج کیمروں کے ساتھ آئی سی یو تک چلی گئیں؟ مانا کہ ان کی '' امیج بلڈنگ'' بہت اہم ہے مگر زندگی اور موت کی جنگ لڑتی بے چاری رضوانہ کی زندگی اتنی بھی غیر اہم نہیں،وہ پہلے ہی بہت ظلم برداشت کر چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1687181661493166080
پی ٹی آئی نے ردعمل دیا کہ مریم نواز نے بھی بچی رضوانہ کے ساتھ تصاویر تو بنوا دیں، لیکن قوم دیکھ رہی ہے کہ جو کچھ ہوا وہ اسی حکومت کے اقتدار کے دوران ہوا- اب صرف انتظار کر رہے ہیں کہ کیا اصل مجرم کو سزا ملے گی یا صرف تسلیاں اور دلاسے؟
https://twitter.com/x/status/1687232530854920192
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے ردعمل دیا کہ ایک تو کسی سے یہ نہیں پوچھتے کہ آپ پر کتنا تشدد ہوا ہے دوسرا اگر مریم نواز کو اتنی فکر ہے بچوں کی تو اپنا مقصد کیوں نہیں بنا لیتی کہ میں نے ملک سے بچوں کی مزدوری ختم کرنی ہے اور سب غریب بچوں کے لئے مفت معیاری سکول بنائے
https://twitter.com/x/status/1687188578038640640
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/toahaiaahssa.jpg