
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے نجی ٹی وی چینل کی اینکر نادیہ مرزا کو تنقید کے جواب میں خاموش کروادیا۔
ڈان نیوز کے پروگرام "خبرسے خبر " میں اینکر پرسن نادیہ مرزا نے گزشتہ روز کی وزیراعظم کی عوام سے گفتگو سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر میڈیا کو ہدف بنایا اور اپنے لوگوں کو بیچارا کہا حالانکہ آج کل تحریک انصاف کے لوگ اینکرز پر چڑھائی کررہے ہیں۔
نادیہ مرزا کے اس کمنٹ پر پروگرام میں شریک رہنما تحریک انصاف علی نواز اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ تحریک انصاف کے لوگ اینکرز پر چڑھائی کرتے ہیں، جتنا ہم چیزوں کو صبر و تحمل سے دیکھتے ہیں اتنا کوئی اور سیاسی جماعت نہیں دیکھتی۔
انہوں نے کہا کہ آڈیوز سامنےہیں کیسے صحافیوں کو نازیبا الفاظ سے پکارا جاتا ہے ہم تو ایسی گفتگو نہیں کرتے کسی بھی صحافی کے بارے میں ، آپ نے وزیراعظم کی گفتگو پر اپنا فیصلہ سنادیا جو آپ کو نہیں دینا چاہیے تھا۔
شہباز گل کی جانب سے محمد مالک کے ساتھ بدتمیزی سے متعلق سوال کے جواب میں علی نواز اعوان نے کہا کہ بغیر کسی ٹھوس بنیاد کے آپ کے تعلیمی ادارے پر سوالات کھڑے کردیئے جائیں تواس بات کو نان سینس کہنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔
علی نواز اعوان نے اسی پروگرام کا ایک کلپ ٹویٹر پر شیئر کیا جس میں نادیہ مرزا نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ "میرا یہ خیال ہے کہ عوام انہیں آئندہ انتخابات میں ووٹ نہیں دینے والی"۔
https://twitter.com/x/status/1485578196783403013
علی نواز اعوان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا عمران خان شوکت خانم اسپتال نہیں بناسکیں گے، وہ نمل یونیورسٹی نہیں بناپائیں گے،لوگوں کا خیال تھا کہ ان کی سیاسی جماعت کچھ عرصے میں ختم ہوجائے گی، تو خیال ہمیشہ غلط ثابت ہوتے ہیں۔
علی نواز اعوان نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تجزیہ نگار کا کام تجزیہ کرنا ہوتا ہے فیصلہ یا خیال سنانا نہیں، عمران خان کی جدوجہد کے نتیجے میں الحمد للہ بہت سے نام نہاد تجزیہ نگاروں کے خیالات غلط ثابت ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ عمران خان نام ہی سٹیٹس کو توڑنے کا ہے وہ روایتی سیاستدان نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10aliawanresponsetomirza.jpg