بہاولنگر واقعہ کو سوشل میڈیا صارفین نے مکافات عمل قرار دے دیا

radlah11i1h213.jpg

بہاولنگر واقعہ کو سوشل میڈیا صارفین مکافات عمل قرار دے رہے ہیں

گزشتہ دنوں بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں فوجی اہلکاروں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اس واقعے کو سوشل میڈیا پر بہت ڈسکس کیا جارہا ہے۔

پولیس پارٹی نے ایک گھر پر چھاپا مارا تھا، گھر میں موجود افراد نے پولیس اہلکاروں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کےلیے ایک گھر میں چھاپا مارا تھا، جس کے دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

میاں علی اشفاق کا کہنا تھا کہ دل تو نہیں کرتا یہ کہنے کو مگر کہنا بھی لازمی ھے ان حالات میں- پنجاب پولیس آلہ کار بن کر لوگوں پر جس حد تک ظلم کر چکی ھے، نہایت بدقسمت واقعہ ان کے ساتھ بہاولنگر میں پیش آیا۔ کیسا محسوس ھو رھا ھوگا؟ دل ٹوٹے ھوں گے یقینی طور پر۔ اپنی تکلیف دیکھ کر لوگوں کا بھی کچھ احساس ھوا؟
https://twitter.com/x/status/1778087736173539611
عدیل راجہ نے راحت اندوری کا ایک شعر پیش کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ لگے گی آگ تو آئیں گے گھر کئی زد میںیہاں پہ صرف ہمارا مکان تھوڑی ہے
https://twitter.com/x/status/1778299234158067753
احمد حسین بوبک کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے یہ مظالم آج مکافات عمل بن کر ان کے سامنے آ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1778126734254051833
فیضی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کیے یہ مظالم آج مکافات عمل بن کر ان کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ایک نہتی ماں سمیت کتنے ہی بے گناہ لوگوں کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ پنجاب پولیس کو جلد توبہ کر لینی چاہیے
https://twitter.com/x/status/1778141730707022305
وقاص امجد کا کہنا تھا کہ دنیا مکافات عمل ہے۔۔۔۔ہزاروں گھر کا تقدس پامال کرنے والوں کا آج اپنا تقدس پامال ہو گیا۔
https://twitter.com/x/status/1778085637679186190 https://twitter.com/x/status/1778450934575587809 https://twitter.com/x/status/1778405391157583880 https://twitter.com/x/status/1778459248646598742 https://twitter.com/x/status/1778553138435219886 https://twitter.com/x/status/1778553138435219886
 
Last edited by a moderator: