
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں عدالت نے کمرہ عدالت میں فاروق نائیک کی یو ایس بی سے ویڈیو چلانے کی اجازت دے دی۔
عدالت کی طرف سے پیپلزپارٹی کے ذوالفقار بھٹو کیس میں یو ایس بی چلانے کی اجازت دیئے جانے اور تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں یو ایس بی نہ چلانے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
سینئر صحافی وتجزیہ کار جمیل فاروقی نے لکھا: مسئلہ وکیل کا نہیں مسئلہ دلیل کا ہے کیونکہ طاقت اور جہالت نہ تو کسی وکیل کو مانتے ہیں اور نہ ہی کسی دلیل کو ، اس لئے آپس میں لڑنے سے کچھ نہیں ہوگا!
https://twitter.com/x/status/1744275617611239475
سینئر صحافی سعید بلوچ نے لکھا: ذوالفقار بھٹو کیس اور لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی وکلاء سے رویہ بالکل مختلف ہے، چیف جسٹس صاحب اتنا واضح تضاد کیوں؟
https://twitter.com/x/status/1744275733089009968
سوشل میڈیا انفلوئنسر شہربانو نے ردعمل میں لکھا: تخت طاؤس پر آبیٹھے ہیں دربان یہاں!
https://twitter.com/x/status/1744277572454609043
سینئر صحافی محمد عمیر نے لکھا: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کے تضادات! جو موجود نہیں اس کے خلاف بات نہیں سنوں گا پھر آر اوز کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ پٹیشنر کو نوٹس دئیے بغیر اڑا دیا۔ لیول پلینگ فیلڈ کے حوالے سے لطیف کھوسہ کو بطور ثبوت ویڈیو چلانے کی اجازت نہ دی مگر ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس میں اجازت دیدی۔
https://twitter.com/x/status/1744346520143761760
مزید کہا کہ آئین سپریم ہے مگر سادہ اکثریت سے آئینی ترامیم کو جائز قرار دیدیا! اسد طور اور مطیع اللہ جان کا اٹھایا جانا یاد ہے مگر عمران ریاض بارے کہا وہ کون ہے؟ اور تحریک انصاف نے زیادتیوں کی بات کی تو ازالہ کرنے کے بجائے کہا جب گرمی برداشت نہیں کرسکتے تو کچن میں کیوں کھڑے ہو؟ دھرنا کیس اور صدارتی ریفرنس کیس میں انصاف دینا یاد ہے مگر ارشد شریف کو انصاف بارے بات سننے سے انکاری ہیں۔
احمد وڑائچ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) میں لکھا: سپریم کورٹ میں دلچسپ صورتحال! بھٹو کیس میں فاروق نائیک نے USB دی، سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کا غیر متعلقہ حصہ چل گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فاروق نائیک کو کہا جیو سے آئے انٹرویو کی کاپی دیتے ہیں، انٹرویو سن کر اگلی سماعت پر متعلقہ حصے کی نشاندہی کریں۔پی ٹی آئی کے لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہا عدالت میں ویڈیو چلانا چاہتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے منع کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1744281093589598696
سینئر صحافی عمران ریاض نے احمد وڑائچ کے پیغام پر ردعمل میں لکھا: انصاف کی فراہمی کے بلند معیارات!
https://twitter.com/x/status/1744283626106479021
سجاد علی چیمہ نے لکھا: کھوسہ کو چاہیے 40انچ کا ٹی وی بھی اپنے ساتھ لے جائےتاکہ USBچلاسکے!
https://twitter.com/x/status/1744284672354333054
سینئر صحافی ظہیر احمد کاہلوں نے لکھا: لیول پلئینگ چل رہی۔۔ پھر کہتے صحیح سے بیٹھا نہیں جاتا!
https://twitter.com/x/status/1744294784750297300
نیہا ملک نے لکھا: عدالت میں بھی لیول پلینگ فلیڈ نہیں دے رہے اگلے!
https://twitter.com/x/status/1744282744874484203
ایک صارف نے لکھا: ان کو کورٹ میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں مل رہی باہر کیا خاک ملے گی!۔۔؟
https://twitter.com/x/status/1744282282570154222
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8سچلعطعلپلےینگفعلد.png