بھوک افلاس اوربے روزگاری سے ستائے عوام کسی بھی کال کاانتظار نہیں کرتے،شیخ

10shwikrasheeinstsiza.jpg

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ اس وقت جو کچھ ہورہا ہے وہ خانہ جنگی ہے،سڑکوں پر لوگ خود اپنے فیصلے کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھوک افلاس اور بے روزگاری سے ستائے عوام کسی بھی کال کا انتظار نہیں کرتے،کراچی کی سڑکوں پر لوگ اپنے فیصلے خود کررہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1578968613104791554
انہوں نے مزید کہا کہ ملک عدم استحکام کی جانب جارہا ہے، لوگ اغوا ہورہے ہیں،اسی کو خانہ جنگی کہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر قوم کومبارکباد بھی دی۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا تحریک انصاف کےلانگ مارچ کے خلاف بنائے گئے پلان سے متعلق کہنا تھا کہ حکومت اگر اسلام آباد کے25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کردے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے، اب تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں، ملک میں فوری طور پر انتخابات کا انعقاد کروانا چاہیے۔
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Yeh baat is jahil establishment ko samaj nahi aa rahi. IT is only so long Imran Khan can act as a damn between the people and these crooks, there will come a time that even that dam wont be able to hold in the flood and overflow.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Peoples needs a push..then no body able to stop them..IK ne dehayan bataya howa ha logo ka.warna tu koi bhi incident.. Koi bhi banda logo ko asani se violence ki traf le ja sakta ha..logo normal chal phir rehay hain.lekan majority ke andar lawa pak raha ha..anger bohat ha..