کیا عمران خان واقعی اتنا بھولا ہے ؟
چوہدری نثار کی اس درخوست کے بعد کہ وہ جس بندے کا بھی نام لیں ، وہ اس کی نگرانی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کو تیار ہیں ، خان جی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ شعیب سڈل کی زیر نگرانی کمیشن تشکیل دے جو پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کے بارے میں ہوئیے انکشافات کی تحقیقات کرے
کوئی بھولا بندہ بھی بتا سکتا ہے کہ ان تحقیقات کا کیا نتیجہ نکلنا ہے ، جب تک وہ بندہ جو خود سنگین الزامات کی زد میں ہے ، وہ خود وزیراعظم کے عہدے پر ہے اور اسی کے جاری ہونے والی حکم نامے سے کوئی معمولی قسم کا افسر اسی کے خلاف تحقیقات کرے گا تو نتیجہ کیا نکلے گا اس کو سمجھنے کے لیے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے ، ویسے شعیب سڈل نے ارسلان افتخار کیس کی بھی تحقیقات کیں تھی ، کوئی بتا سکتا ہے اس کا نتیجہ کیا نکلا تھا ؟
وہ کیس جس کے تانے بانے پانامہ سے لندن تک ہوں ، اس کو کسی شفاف نتیجے پر پہنچانا کسی شعیب سڈل کا کام نہیں ہے ، جب تک انٹرنیشنل فورنسک ایکسپرٹس کی خدمات نہیں لیں جائیں اور انہیں بغیر کسی دباؤ کے کام کرنے دیا جائیے اور ایسا ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ''ملزم'' وزیراعظم کو اپنے عہدہ چھوڑنا چاہئیے ، اگر تحقیقات اسے تمام الزامات سے بری کرتی ہیں تو وہ بھرپور آعتماد کے ساتھ اپنے عہدے پر واپس آ سکتا ہے
پاکستان کا مسلہ یہ ہے کہ یہاں حکمران کرپٹ اور سب نے مک مکا کیا ہوا ہے اور ایک بندہ جو حقیقی اپوزیشن لیڈر ہے اور نیت کا بھی اچھا ہے ، اسے سیاست کرنی نہیں آتی - بنیظر کرپٹ تھی ، مگر وہ پاکستانی سیاست کرنا اچھی طرح سیکھ چکی تھی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اگر وہ زندہ ہوتی تو اور نواز شریف کا یہی حل ہوتا جیسا اب ہے تو وہ کب کا نواز شریف کی چھٹی کروا چکی ہوتی
خان جی تسی کی کر رہے ہو ، تسی انج نہیں کرو ,