بھتیجے نے چچا کو کراچی پولیس آفس حملے کا سہولتکار قرار دیکر گرفتار کروادیا

kpoaiaah.jpg

کراچی میں خاندانی دشمنی کے نتیجے میں ایک شخص نے اپنے سگے چچا کو کراچی پولیس آفس پر حملے کا سہولت کار قرار دے کر گرفتار کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک شخص نے خاندانی دشمنی کے نتیجے میں سگے چچا غلام رضا کو گرفتار کروانے کیلئے انوکھی سکیم رچی ، اسکیم کامیاب بھی ہوگئی اور کراچی پولیس نے غلام رضا کو گرفتار بھی کرلیا ، تاہم اصل حقیقت زیادہ دیر تک چھپی نا رہ سکی اور گرفتار شخص رہا بھی ہوگیا۔

گزشتہ دنوں صبح ساڑھے چار بجے پولیس کو کراچی پولیس آفس میں حملے میں ملوث دہشت گردوں کے مقامی سہولت کاروں سے متعلق ایک اطلاع ملی، پولیس نے فوری طور پر فون کال پر ملنے والی اطلاع پر ایکشن لیتے ہوئے نارتھ کراچی کے رہائشی غلام رضا کو حراست میں لے لیا۔


تاہم جیسے ہی مبینہ سہولت کار سے تفتیش شروع ہوئی تفتیشی ٹیم کو اندازہ ہوا کہ پولیس کو اطلاع دینے والا غلام رضا کا سگا بھتیجا ہے جس سے غلام رضا کی خاندانی دشمنی چل رہی ہے، گرفتار ہونے والے شخص کا کراچی پولیس آفس پر حملے میں کوئی کردار نہیں تھا، تمام تر چھان بین کے بعد پولیس نے غلام رضا کو رہا کردیا۔

غلط معلومات فراہم کرنے اور پولیس کو گمراہ کرتے ہوئے ایک شخص کی گرفتاری کروانے والے شخص کے خلاف کارروائی کیلئے پولیس نے کمر کس لی ، تاہم جس نمبر سے پولیس کو فون آیا وہ نمبر کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ ہے ، ملزم نے واقعہ کے بعد سے موبائل فون بند کردیا ہےجو تاحال بند ہے۔
 

Back
Top