بھارت 16 بھارتی حجاج کرام کی جان بچانے والے پاکستانی شہری کو ایوارڈ دے گا

asifabah11.jpg

سال 2024ء حج کےدوران بھارتیوں سمیت مختلف ممالک کےحجاج کی مدد کرنے،شدید گرم موسم میں قیمتی جانیں بچانےوالےپاکستانی ہیرو آصف بشیر کو بھارت میں اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے گا

بھارتی حکومت نے آصف بشیر کو ’’جیون رکشک ایوارڈ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے اور انہیں 26 جنوری کو ایوارڈ وصول کرنے کی دعوت دی ہے،’جیون رکشک‘‘ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا جو کسی بھی حادثے میں انسانوں کی جان بچاتے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی نوجوان آصف بشیر کو ان کی شاندار حدمات کے لیے اعزاز سے نوازنے کے لیے 26 جنوری 2025 کو ایوارڈ وصول کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بھارت سمیت پاکستان میں متعدد لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1877756435871764603
اس پر وزیراعظم شہبازشریف نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور رپورٹ مانگی ہے کہ آیا سعودی عرب میں حج منتظمین آصف بشیر کے بہادرانہ اقدامات سے آگاہ تھے

ذرائع کے مطابق آصف بشیر کے بھارتی ایوارڈ وصول کرنے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف بھی انہیں انکی بہادری اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کے باعث انہیں بہترین ایوارڈ سے نواز کر خراج تحسین پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ آصف بشیر یہ ایوارڈ لینے والے خدائی خدمتگار تحریک کے بانی باچا خان کے بعد دوسری پاکستانی شخصیت ہوں گے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Aap hamaeay Mohsin hain. Khush Aamded.
Hum bhi maujood rahein gey jab aap ko hamarai hukumat izzat say nawazay gi.
Sher Khan ko bhi hum nay izzat di thi, jis ki wajah say wo Pakistan k hero banay. Warna Topi walay to unhein chhor aa,ay they.
Imran khan Sahab zinda baad.

Thank U Reaction GIF by BROCKHAMPTON
 

Back
Top