بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی،فیلڈ مارشل

011625436e4bff7.jpg

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی پراکسی جنگ اب کوئی راز نہیں رہی، ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا اور جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ میں ایک عظیم الشان قبائلی جرگے سے خطاب کیا۔ یہ جرگہ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور ترقی کے امور پر قبائلی قیادت سے مشاورت کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے امن کو پاکستان کے استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور پاکستان کا مستقبل اسی خطے کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے اور امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے "فتنہ الہند" جیسے گروہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مقامی حمایت کی کوششوں کو ہر حال میں ناکام بنانا ہوگا۔

وزیراعظم نے قبائلی عمائدین کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر عوامی شمولیت اور رابطے ہی دہشتگردوں کے لیے زمین تنگ کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن دشمن عناصر کو ملک میں کوئی جگہ نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور حامیوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی۔

جرگے میں شریک قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک دشمن عناصر کے خلاف صف آرا رہیں گے۔
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)

مریم ٹیکسی اور نواز گانڈے نے ابھی تک مودی اور بھارت کا نام نہیں لیا۔
 

Back
Top