بھارت کی درسی کتاب میں امام خمینی کی توہین پر مسلمانوں کا احتجاج

iran1h1h331.jpg


نریندر مودی کے اقتدار میں مسلمان وپاکستانی دشمنی کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم دنیا میں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تاہم اب پاکستان کے بعد ایران مخالف نفرت انگیزی بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہے۔

عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتب کے حوالےسے نیا تنازع سامنے آیا ہے جس میں ایران کے سپریم لیڈر وبانی روح اللہ خمینی کے حوالے سے نفرت انگیز مواد شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتاب میں "دنیا کے سب سے شیطانی وشریر لوگ" نامی ایک مضمون شامل کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں شامل اس مضمون کی فہرست پر حیرانی اس وقت ہوئی جب اس میں ایران کے مذہبی رہنما اور قابل قدر ومقبول ترین شخصیت روح اللہ خمینی کا نام سامنے آیا۔

حیرت انگیز طور پر دنیا کے سب سے شیطانی وشریر لوگ نامی اس مضمون میں محض روح اللہ خمینی کا نام ہی بھی بلکہ تصویر بھی موجود تھی۔ کتاب کا مضمون منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کے مقامی مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کے اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتاب کے پبلشر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ بھارت میں پڑھائی جانے والی اس درسی کتب کے مذکورہ مضمون میں شامل کیے گئے مختلف ملکوں کے رہنمائوں کو آمر وجابر سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ درسی کتاب میں عراق کے سابق صدر صدام حسین، شمالی کوریا کے سب سے پہلے رہنما کم ال سنگ، منگول رہنما چنگیز خان اور جاپان کے سابق شہنشاہ ہیروہیٹو کے نام اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


میرا شیعہ مسلک سے تعلق نہیں ہے لیکن میں پھر بھی نریندر مودی کے پیروکاروں کی جانب سے شیعہ امام روح اللہ خمینی صاحب کی اتنی تضحیک کرنے پر خاموش نہیں رہ سکتا اور بھارتیوں سے پُر زور احتجاج کرتا ہوں . امن پسند بھارتی ھندو عوام کو آر ایس ایس کے ان غنڈوں کو لگام دینی چاہیے

یہ سب کچھ دیکھ کر ایرانیوں کی بھی آنکھیں کھل جانی چاہئیں جو دوڑ دوڑ کر ان غنڈوں کو گلے لگانے کے لیے مرے جاتے ہیں
 

M_Shameer

MPA (400+ posts)
شیطان خمینی کے بارے میں بھارت کی درسی کتاب میں درست لکھا ہے۔ یہ داڑھی والا شیطان تھا جس نے پورے ایرانی معاشرے کو ملڑوں کے تسلط میں دے دیا۔ ایرانی عوام خود اس کے چنگل میں آگئی تھی، جس طرح آج پاکستانی عوام بھکاری خان کے چنگل میں آگئی ہے۔ اب ایرانی عوام کو شعور آگیا ہے اور وہ ایرانی ملڑوں کے تسلط سے نکلنے کیلئے زور لگا رہے ہیں۔ اگر شیطان خمینی نے نام نہاد انقلاب کے ذریعے 1979 میں ایران پر جہالت مسلط نہ کی ہوتی تو آج ایران بہت آگے ہوتا، ایران کے پاس تیل کی قدرتی دولت موجود ہے جس کی وجہ سے جہالت طاری ہونے کے باوجود اس کی معاشی حالت بہتر ہے، مگر یہ دولت ہمیشہ نہیں رہنی۔ سعودی عرب یہ بات سمجھ گیا، مگر ایرانی ملڑوں کو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی۔