
نریندر مودی کے اقتدار میں مسلمان وپاکستانی دشمنی کے ساتھ ساتھ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم دنیا میں کسی سے ڈھکے چھپے نہیں تاہم اب پاکستان کے بعد ایران مخالف نفرت انگیزی بھی منظرعام پر آنا شروع ہو گئی ہے۔
عرب ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتب کے حوالےسے نیا تنازع سامنے آیا ہے جس میں ایران کے سپریم لیڈر وبانی روح اللہ خمینی کے حوالے سے نفرت انگیز مواد شامل ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارت میں پڑھائی جانے والی ایک درسی کتاب میں "دنیا کے سب سے شیطانی وشریر لوگ" نامی ایک مضمون شامل کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔ کتاب میں شامل اس مضمون کی فہرست پر حیرانی اس وقت ہوئی جب اس میں ایران کے مذہبی رہنما اور قابل قدر ومقبول ترین شخصیت روح اللہ خمینی کا نام سامنے آیا۔
حیرت انگیز طور پر دنیا کے سب سے شیطانی وشریر لوگ نامی اس مضمون میں محض روح اللہ خمینی کا نام ہی بھی بلکہ تصویر بھی موجود تھی۔ کتاب کا مضمون منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کے مقامی مسلمانوں کی طرف سے شدید غم وغصے کے اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کتاب کے پبلشر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں پڑھائی جانے والی اس درسی کتب کے مذکورہ مضمون میں شامل کیے گئے مختلف ملکوں کے رہنمائوں کو آمر وجابر سے تشبیہہ دی گئی ہے۔ درسی کتاب میں عراق کے سابق صدر صدام حسین، شمالی کوریا کے سب سے پہلے رہنما کم ال سنگ، منگول رہنما چنگیز خان اور جاپان کے سابق شہنشاہ ہیروہیٹو کے نام اور تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/iran1h1h331.jpg