بھارت چاہتا ہے وہ فیصلہ کرے کون کرکٹ کھیلے گا کون نہیں: عمران خان

14imrakhaananbcccci.jpg

پاکستان وبھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئر لیگ کا حصہ نہیں ہیں: سابق وزیراعظم

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی ٹائمز ریڈیو کے یوٹیوب چینل پر بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ 2023ء میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی آئی) اپنے آپ کو کرکٹ کے سپرپاور کی طرح سمجھتا ہے۔

بھارت کے پاس آئی سی سی کیلئے فنڈز جمع کرنے کی بڑی طاقت ہے جس کی بنا پر وہ چاہتا ہے کہ اسے فیصلے کا اختیار مل جائے کہ کسی کھیلنا چاہیے اور کسے نہیں۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان وبھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئر لیگ کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کا انڈین پریمئر لیگ سے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھنا ان کے تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو انڈین پریمئر لیگ نہیں کھلانا چاہتا تو پاکستان کو اس کی کوئی فکر نہیں کیونکہ پاکستان کے پاس اب اپنی بہترین لیگ موجود ہے جس میں غیرملکی کھلاڑی بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب میں نسل پرستی سکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 4 سالوں کے دوران مجھے کرکٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن میں نے اس حوالے سے پڑھا ہے۔ 80ء کی دہائی میں جب میں نے انگلش کائونٹی کرکٹ کھیلنی شروع کی تو نسل پرستی کو بڑے قریب سے دیکھا ہے۔ نارتھ انگلینڈ میں پاکستانیوں کو نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن یہ وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتا گیا۔

انہوں نے اپنے اوپر ہوئے قاتلانہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سرعام کہہ چکے ہیں کہ میری جان کو غیرملکی عناصر سے خطرہ ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ حکومت کی اپنی سازش ہے۔ حکومت میں موجود 3 لوگ مجھے قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہیں جس کا میں قاتلانہ حملے سے 6 ہفتے پہلے ہی بتا چکا تھا۔ تحریک انصاف آج انتخابات جیتنے کی واضح پوزیشن میں ہے اس لیے انہیں مجھ سے زیادہ خطرہ ہے کہ اقتدار میں آگیا تو انہیں جوابدہ ہونا ہو گا۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Very rightly said, Unlike any other politician in Pakistan Imran khan is aware and can give his opinion regarding any international matter which makes him the only leader in Pakistan politics at the moment.