
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورن نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2022 تک موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹرکمی رہے گی۔
بھارتی میڈیا پر جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق ہر خاندان ایک مہینے میں 10 لیٹر پٹرول پر یہ سبسڈی حاصل کر سکے گا۔
راشن کارڈ رکھنے والوں کو موٹرسائیکل یا اسکوٹرمیں پٹرول ڈلوانے کے بعد 25 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی۔
وزیراعلی جھاڑ کھنڈ کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ گھر میں موٹرسائیکل ہوتے ہوئے مہنگے پٹرول کی وجہ سے لوگ نہیں چلا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کو دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آسان نہیں تھا۔
یاد رہے کہ اکتوبر کے مہینے میں وزیراعظم عمران خان نے بھی پارٹی رہنماؤں کے ایک اجلاس کے دوران ہدایت کی تھی کہ کم آمدن والے طبقے کو سستا پٹرول فراہم کیا جائے۔
عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور عوامی سواری چلانے والوں کو سبسڈی ریٹ پر پٹرول دیا جائے، اور اس پر سبسڈی کا پلان طلب کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/petirll11-ndia-m1o11.jpg