
بھارت نے اپنے وزارت خارجہ کے ایک ملازم کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے میرٹھ سے ستیندر سائیوال کو گرفتار کرلیا ہے، ستیندر بھارتی وزارت خارجہ کا ملازم ہے جو 2021 سے روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھارتی سفارت خانے میں تعینات تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ضلع ہاپڑ سے تعلق رکھنے والے ستیندر کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ستیندر پر الزام ہے کہ وہ بھارتی فوج سے متعلق حساس معلومات پاکستان کو فراہم کرتا ہے اور اس نے وزارت خارجہ و وزارت دفاع سے متعلق بھی اہم اور حساس معلومات آئی ایس آئی تک پہنچائیں۔
شک ہونے پر بھارتی حکام نے جب ستیندر سائیوال سے تفتیش کی تو شروع میں اس نے ٹال مٹول سے کام لیا مگر حکام کو مطمئن نا کرسکا جس کے بعد اس نے الزامات قبول کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کیلئے جاسوسی کرتا رہا ہے۔
اس نے مزید کہا کہ معلومات حاصل کرنے کیلئے سرکاری افسران کو بھاری رقوم کا لالچ دیتا اور بھارتی فوج و دیگر حساس معلومات حاصل کرلیتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wizahi11h1.jpg