بھارت نے معروف سرچ انجن گوگل پرایک بار پھر جرمانہ کیوں کیا؟

googl1hh11.jpg

گوگل اپنے اثرورسوخ اور ساکھ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری دیگر سروسز کو آگے بڑھنے سے روکتا ہے۔بھارت نے معروف امریکی سرچ انجن کمپنی گوگل کو پھر سے جرمانہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر بھارت نے اپنے اثرورسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر بھارتی سروسز کو بڑھنے سے روکنے کا الزام لگا کر ایک ہی ہفتے میں دوسری بعد پھر سے 113 ملین جرمانہ عائد کر دیا ہے۔


بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ایک ہفتے میں دوسری بار گوگل پر ایپ سٹور پر اپنے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے ڈویلپرز کو اس میں موجود ادائیگی کے نظام کو استعمال کرنے پر مجبور کرنے پر 1 1کروڑ 13 لاکھ ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایپ ڈویلپرز کو ادائیگی کی خدمات کو استعمال کرنے سے بھی روکے۔

بھارت میں گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قیمتیں کم رکھ کر گوگل نے بھارت میں ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے بہت کام کیا ہے اور کروڑوں بھارتیوں تک اس کی رسائی کو یقینی بنایا ہے، ہم اپنے صارفین اور ڈویلپرز کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہے اور الزامات کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔

ابھی پچھلے ہفتے بھی گوگل پر 13 بلین روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا کیونکہ اس نے اپنے پلیٹ فارم کو بھارتی مارکیٹ پر غلبے کیلئے استعمال کیا تھا جبکہ وہ زبردستی ایسے معاہدے کر رہا ہے جس کے تحت یوٹیوب، گوگل کروم، گوگل میپس اور دیگر ایپس کا استعمال بڑھانا ہے۔

بھارتی مسابقی کمیشن (سی سی آئی) نے تین مہینوں کے دوران اس حوالے سے گوگل کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بھارتی مسابقی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ 199 صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا کہ گوگل کو ایپ ڈویلپرز اور چارج کی جانے والی سروس کی تفصیلات کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائے، بھارت میں اینڈرائیڈ سمارٹ فونز کے صارفین کی شکایات کے بعد انکوائری 2019ء میں شروع کی گئی تھی۔ گوگل ترجمان نے جرمانے پر کہا کہ بھارتی حکومت کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد عدالت میں بھی جا سکتے ہیں۔