
پاکستانی نژاد آسٹریلیوی کرکٹر عثمان خواجہ نے نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کو دہرا معیار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں یہی صورتحال ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرتا، بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں وہاں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، آسٹریلیا کے پاس پاکستان میں نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں۔
کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے لحاظ سے یہ صورتحال انتہائی مایوس کن ہے، بھارت میں حالات جیسے بھی ہوں وہاں کرکٹ کھیلنے کو سب تیار ہوتے ہیں، کھلاڑی اور بورڈز پاکستان کو انکار کردیتے ہیں اگر یہی صورتحال بھارت کے ساتھ ہوتی تو کوئی اسے منع نہیں کرتا، پیسہ بولتاہے میرے خیال میں یہ ہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
عثمان خواجہ نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک پاکستان کے ٹورز کو ختم نہیں کرنا چاہیے، پاکستان نے ایونٹس کے انعقاد سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے محفوظ جگہ ہے، وہاں سکیورٹی کے سخت اور مثالی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خواجہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اہم ترین حصہ ہیں، انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سنچری بھی اسکور کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/By1fQ7f/usman.jpg