بھارت میں نریندرمودی سمیت اہم شخصیات کو جعلی ویکسی نیشن کا انکشاف

india-vacinen11.jpg


پاکستان میں نواز شریف کے بعد بھارت میں نریندر مودی ان کے وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت کئی ہمنوا اکانگریس رہنما سونیا گاندھی اور فلم اسٹار اکشے کمار، پریانکا چوپڑا ودیگر بھی جعلی ویکسین لگوانے والوں میں شامل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے ایک ضلع کے طبی مرکز کی ویکسین شدہ افراد کی فہرست میں وزیراعظم نریندر مودی، سونیا گاندھی اور پرینکا چوپڑا کا نام پایا گیا ہے حالانکہ حقیقت میں انہوں نے اس جگہ سے ویکسین لگوائی ہی نہیں۔

فہرست میں بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا نام بھی شامل ہے۔ فہرستوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


بھارتی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتہ چلے گا کہ کیسے مذکورہ شخصیات کے نام فہرست میں شامل ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن کا معاملہ سامنے آیا تھا جو کہ بالکل جعلی اندراج تھا کیونکہ نواز شریف علاج کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔


علاوہ ازیں کچھ سال قبل وفات پانیوالی بیگم کلثوم نواز اور اسحاق ڈار کو بھی جعلی ویکسین لگنے کا انکشاف ہوا تھا۔
 

Back
Top