بھارت میں اقلیتوں پر حملے: پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

20211007_210440.jpg

پاکستان نے بھارت میں مسلمانوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں، عالمی برادری بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفترِخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ فاشسٹ ہندو توا بلوائی بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، بھارت میں اقلیتی برادری محفوظ نہیں، 3 اکتوبر کو پانچ سو ہندوؤں نے چرچ پر حملہ کیا، انتہاء پسند ہندووں کی طرف سے مسلمانوں اور دیگر مذاہب
پر حملے جاری ہیں۔


ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کی شہادتوں کا سلسلہ جار ی ہے، بھارت کی جانب سےکشمیرمیں یکطرفہ اقدامات قبول نہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارت یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان عاصم افتخار نے کشمیر میں بھارتی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا کہ اس سے قبل کہ بہت دیر ہو عالمی برادری بھارت کی ان حرکتوں کا نوٹس لے۔

ترجمان عاصم افتخار نے کہا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن آج اور کل پاکستان کا دورہ کریں گی، دورے کے دوران پاک امریکا دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے جعلی خط کے حوالے سے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیویارک میں ڈپٹی سیکرٹری کے دورہ پاکستان پر بات ہوئی، وزارت خارجہ کے امریکا میں سفیر کے حوالے سے جعلی خط کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
 

Baadshaah

MPA (400+ posts)
لوکرلو گل۔۔۔ ادھر پاکستان میں اقلیتوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے، اور یہ چلے ہیں دوسروں کو نصیحت کرنے۔ بھئی پہلے اپنا گھر تو ٹھیک کرلو۔۔۔ اپنے گھر میں تو اقلیتوں کو برابر کے حقوق دے لو۔۔