بھارت :شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکرے کر کے کچرے میں پھینک دیے

india%20ghazia%20abad%20wf.jpg


بھارت میں ایک شوہر نے بیوی کے آشنا کے ٹکڑے کرکے کچرے میں پھینک دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں شوہر کو اپنی بیوی کے غیر مرد سے تعلق ہونے کا انکشاف ہوا اور اس نے بیوی کے دوست اکشے کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے کیے اور تمام تر ثبوتوں کو بھی چھپا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شوہر کو بیوی کے دوسرے شخص کے ساتھ تعلق کا کیسے پتا چلا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ شوہر کی غیر موجودگی میں اکشے گھر آیا اس کی بیوی کی جانب سے چائے بنائی گئی جو بچی پر گری اور اس کا پاؤں جل گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر گھر آنے کے بیٹی کو مرہم پٹی کیلئے اسپتال لے گیا اور جہاں اس نے منصوبہ بناتے ہوئے اپنی بیوی کو فون کرکے اکشے کو گھر پر کام کاج کروانے کے لیے بلانے کا کہا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب اکشے گھر پہنچا تو دلبرادشتہ شوہر نے اس کا گلا کاٹ کر پہلے اسے قتل کیا اور پھر جسم کے ٹکڑے کر کے بوری میں ڈال کر کچرے میں پھینک دیے۔

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کی جانب سے کچرے میں جسم کے حصوں کو دیکھا گیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتا کرلیا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔
 

Back
Top