
بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بینک منیجر نے اپنی جوئے کی لت پوری کرنے کیلئے بینک کا ایک کروڑ روپیہ جوئے میں اڑا دیا۔ بینک انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے منیجر کو معطل کر دیا ہے جبکہ کھاتہ دار اتنی بڑی بے ضابطگی کے باعث پریشان ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بینک میں فراڈ کا شک ہوا تو تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ اس بے ضابطگی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ خود بینک منیجر ہی ہے۔ منیجر ایک عرصے سے اکاؤنٹس سے پیسے نکال کر آن لائن جوا کھیلا کرتا تھا اور جیتنے پر اتنے پیسے واپس اکاؤنٹ میں رکھ دیتا جتنے نکالتا تھا، جیتنے والی رقم اپنی جیب میں ڈال لیتا۔
اس بار بڑی رقم ہارنے پر اس کا بھی نقصان ہوا تو معاملہ کھل کر سامنے آ گیا جب انتظامیہ نے دیکھا کہ بڑے پیمانے پر رقم کھاتوں سے غائب ہے تو انتظامیہ نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ اس نے ان کھاتہ داروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے ایس ایم ایس الرٹ سروس حاصل نہیں کی اور سال میں 2 یا چار بار ہی بینک آتے ہیں۔
بینک حکام نے تحقیقات میں 75 لاکھ 35 ہزار روپے کا فراڈ پکڑا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ روپے کا فرق ہے باقی کی تحقیقات بھی ابھی کی جا رہی ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ منیجر آن لائن جوئے اور اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگاتا تھا، وہ پہلے اپنی تنخواہ کے پیسے لگاتا رہا اور جب وہ ختم ہو گئے تو اس نے کھاتوں سے پیسے نکالنا شروع کر دیئے، معاملے پر جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو ملزم نے راجھستان فرار ہونے کی کوشش کی تاہم ہماچل پردیش پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو راستے سے ہی دھر لیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bank-manag311.jpg