
بھارتی گلوکارہ دھوانی بھانو شالی نے اپنے نئے گانے "مہندی" میں پاکستانی پاپ میوزک کے نامور گلوکار عالمگیر کے مقبول گانے "گاگر" کی دھن چوری کرلی جس پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔
بھارتی گلوکارہ کا گانا "مہندی" 21 ستمبر کو ریلیز کیا گیا جبکہ عالمگیر کا اس دھن کے ساتھ بنایا گیا مقبول ترین گانا "گاگر" 90 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا۔ دھوانی بھانوشالی کے گانے کو اب تک کروڑوں لوگ یوٹیوب پر دیکھ چکے ہیں جبکہ گانے کے بول اور زبان بالکل مختلف ہے مگر دھن مکمل طور پر گاگر سے لی گئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ گانے کو گاگر کا چربہ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستانی گلوکار عمیر جیسوال نے بھی یہی گیت "گاگر" گایا تھا اور مداحوں سے خوب داد پائی تھی۔
عمیر جسوال نے بھی انسٹاگرام پر گانا چوری ہونے کی خبر دی ہے۔ عمیر جسوال نے گانے کا پوسٹر شیئر کیا، ساتھی فنکاروں کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ 'چلیں یہ بھی ٹھیک ہے' اور ساتھ ہی گلوکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوالیہ نشان بھی بنائے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/wcCxPdx/3.jpg