بھارتی کھلاڑیوں کے فٹنس کیلئے انجکشنز کے استعمال کا انکشاف

16indiafitnessinjection.jpg

بھارتی کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے فٹ رہنے کیلئے انجکشنز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ خود کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر چیتن شرما کی جانب سے ایک بھارتی نیوز چینل کی جانب سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے راز جاننے کیلئے شروع کیے جانے والے اسٹنگ آپریشن کے دوران سامنے آیا۔

چیتن شرما نے کہا کہ بھارتی کرکٹ کے متعدد بڑے اور نامور کھلاڑی فٹ رہنے کیلئے مختلف قسم کے انجکشنز کا استعمال کرتے ہیں ان انجکشنز میں ایسی ادویات موجود ہوتی ہیں جو ڈوپ ٹیسٹ میں بھی پکڑی نہیں جاسکتی۔


انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹرز ان انجکشنز کے استعمال کیلئے ڈاکٹرز سے باقاعدہ طور پر اجازت لیتے ہیں جس کے بعد وہ یہ انجکشنز لگا کر 100 فیصد فٹنس یقینی بناتے ہیں۔


چیتن شرما نے کہا کہ انجکشنز لگانے والوں میں کئی اتنے نامور کرکٹرز بھی شامل ہیں جنہیں ایک فون کال پر آدھی رات کو انجکشنز لگانے کیلئے ہزاروں ڈاکٹرز تیار ہوجاتے ہیں۔
 

Back
Top