
ناراض کسانوں نے پنجاب میں وزیراعظم نریندر مودی کو جلسہ کرنے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کو فیروزپور شہر میں کئی منصوبوں کا افتتاح اور ریلی سے خطاب کرنا تھا تاہم وزیراعظم کے قافلے کے راستے میں بھٹنڈا کے فلائی اوور پر کسانوں نے احتجاج کیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
نریندر مودی کا قافلہ 20 منٹ تک فلائی اوور پر پھنسا رہا۔سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے ناقص سکیورٹی انتظامات پر مودی اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ائیرپورٹ پر مودی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شکریہ کا پیغام بھجواتے ہوئے ریاستی حکام سے کہا کہ اپنے وزیراعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں ائیرپورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔
https://twitter.com/x/status/1478701972416958470
دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ مظاہرین کی جانب سے اترپردیش میں کسانوں کے قتل پر جونیئر وزیر اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے مودی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات مسترد کر دیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13modipunjab.jpg