بھارتی کرکٹ بورڈ کی کھلاڑیوں کو صرف حلال گوشت کھانے کی ہدایت

12%DA%BE%D8%A7%D9%84%D8%A7.jpg

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کے پیش نظر کھلاڑیوں پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد کھلاڑیوں پر کھانوں سے متعلق پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایک ڈائٹ پلان تیار کیا گیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو صحت مند اور فٹ رکھنے کے لیے سور اور بیف کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تاہم بورڈ نے حلال گوشت کھانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی گوشت کھانا چاہتا ہے تو اسے صرف سرٹیفائیڈ حلال گوشت کھانے کی ہی اجازت ہے۔ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں چاہتی جس کے باعث نیا ڈائٹ پلان تیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے کھانوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


دوسری جانب کھلاڑیوں پر حرام گوشت کی پابندی پر انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے لیے 2007 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی سے محروم رہی، انڈین کرکٹ ٹیم کو پاکستان نے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شکست دیکر 29سال بعد میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
حلال گوشت کھاؤ اور بیف نہ کھاؤ، اسمیں کیا لاجک ہے استاد؟
حلال کا لفظ خود ڈال لیا گیا ہے، انڈین بورڈ نے صرف زیادہ کولیسٹرول والے گوشت سے منع کیا ہوگا جیسے بیف وغیرہ