
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں،بھارتی میڈیا کے مطابق ہیرابین مودی گجرات کی ایک کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں،جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1608674311161917448
وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، انہوں ے کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔
https://twitter.com/x/status/1608622111660331012
مودی نے جون میں اپنی والدہ کی 100 ویں سالگرہ پر پہلی بار خود اپنی والدہ کا ذکر ایک بلاگ میں کیا تھا، نریندر مودی نے 18 جون کا دن اپنی والدہ ہیرابین مودی کی 100 ویں سالگرہ پر گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں ان کے گھر جا کر گزارا تھا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار۔
https://twitter.com/x/status/1608697645501157381
وزیراعظم نے پیغام میں لکھا کہ ماں کو کھونے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/modi-mother-dt.jpg
Last edited by a moderator: