
پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہوں نہ ہوں، لیکن دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں بہتری آہی جاتی ہے، کبھی کبھی تو محبتوں کے پھول کھل جاتے ہیں، کبھی پاکستانی لڑکی بھارت اور کبھی بھارتی لڑکی پاکستان محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر آجاتی ہے۔
فیس بک پر پاکستانی ہندو لڑکی سے دوستی کرنے والا بھارتی نوجوان پاکستان پہنچ گیا اور اپنی فیس بک فرینڈ سے شادی کرلی۔
بھارتی ریاست ممبئی سے تعلق رکھنے والے دولہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی دلہن سنجوگتا کماری طویل عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہلِ خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گیا۔
دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی، تقریب میں دولہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی،سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔نوبیاہتا جوڑا انڈیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1652696193271463945