بھارتی میوزک ڈائریکٹر کی جانب سے گانا چرائے جانے پر گلوکار شجاع حیدر برہم

3shujahaider.jpg

پاکستان کے کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار، نغمہ نگار اور میوزک کمپوزر شجاع حیدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مشہور زمانہ باغی ڈرامے کے آفیشل گانے کو بھارتی میوزک ڈائریکٹر نے چوری کیا ہے۔

شجاع حیدر نے کہا کہ انہیں اس پر بالکل بھی فخر نہیں ہوا انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گانا چوری کرنے والے بھارتی میوزک ڈائریکٹر یاسر ڈیسائی اور راشد خان کو اپنے ٹوئٹ میں مینشن بھی کیا۔

https://twitter.com/x/status/1492595940343042057
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں شجاع حیدر نے اپنے گانے کے چوری کیے جانے کے عمل کو بالکل بھی پسند نہیں کیا، انہوں نے بھارتی موسیقاروں کی جانب سے گاتا پیارے پیا کو اپنے گانے باغی کی کاپی قرار دیا ہے۔


دوسری جانب ٹوئٹر صارفین نے ان کے اس دعوے کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے شجاع حیدر کو اس کے خلاف کاپی رائیٹ کیس کا مشورہ دیا ہے۔

 

Back
Top