
بھارتی فوج میں کرنل کے عہدے پر فرائض سرانجام دینے والی ایک خاتون نے سینئر افسر کے ہراساں کیےجانے پر خود کشی کی کوشش کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امبالہ میں تعینات بھارتی فوج کی خاتون کرنل نے مبینہ طور پر سینئر فوجی افسر کی جانب سے ہراساں کیےجانے پر اپنی جان لینے کی کوشش کی ۔
خاتون کرنل نے موقف اپنایا کہ سینئر افسران ان کے ساتھ ناانصافی اور ذہنی طور پر ظلم کا نشانہ بناتے، ویسٹرن کمانڈ اور ایچ کیو 9 کور کے افسران پر الزام عائد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1814872453602013254
خاتون کرنل کے شوہر سابق آرمی آفیسر نے امبالہ پولیس اسٹیشن میں حاضر سروس فوجی افسران کے خلاف شکایت درج کروائی اور اپنی اہلیہ کا وائس نوٹ شیئر کیا جس میں اپنے ساتھ ہونے والے واقعات کی تفصیلات بتارہی ہے، سابق آرمی آفیسر نے الزام عائد کیا ہے کہ افسران ان کی اہلیہ کو باقاعدہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈپٹی جنرل افسر کمانڈرنگ ہیڈ کوارٹر 40 آرٹلری ڈویژن کی جانب سے مذکورہ خاتون کرنل کو 90 روز کیلئے معطل کردیا گیا اور ان پر مختلف پیشہ ورانہ کوتاہیوں کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے، بھارتی فوج کی جانب سے خاتون کرنل کے الزامات اور ان کی خود کشی کی کوشش کی خبروں کی تردید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خاتون کے جس پر سطحی زخم تھے جس کے علاج کیلئے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور اس سے قبل انہیں چندی مندر میں موجود سائیکاٹرک کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا ذہنی علاج ہوا۔