
بھارت81کروڑ سے زائد شہریوں کو مفت راشن دے گا
بھارتی حکومت کی نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ کا اہم اقدام سامنے آگیا،بھارت81کروڑ سے زائد شہریوں کو مفت راشن دیا جائے گا، اس اقدام کے تحت ایک سال کے لیے 81 کروڑ سے زائد افراد مفت راشن سے مستفید ہوسکیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ غریب عوام کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے، اس پروگرام پر چار سو کھرب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق این ایف ایس اے پروگرام کے تحت جو افراد دو روپے کلو چاول اور تین روپے کلو آٹا خرید رہے تھے اب انہیں ان اجناس کی قیمت ادا نہیں کرنا پڑے گی۔
دوسری جانب بھارت میں مقامی طوپر تیارکردہ کوروناکی نیزل ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی، ویکسین کورونا بوسٹر ڈوز پروگرام میں شامل کی جائے گی،نیزل ویکسین 18 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے استعمال کی جاسکے گی اور ابھی نجی مراکز میں مہیا ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/india-free-food-cmp.jpg