بھارتی اداکارہ اور بگ باس اسٹار ماہ جبین نےشوبز کو خیرآباد کہہ دیا

4mahjabeensidiqquirt.jpg

مشہور بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کی ایک اور اسٹار ماہ جبین صدیقی نے اسلام کی جانب راغب ہوتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اعلان ماہ جبین صدیقی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کیا اور کہا کہ خدا کے بتائے سیدھے اور سچے راستے پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کو خیر آبا د کررہی ہوں اور اب سے میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی انشااللہ۔

اپنے پیغام میں ماہ جبین نے کہا کہ میں 2 سال سے بہت پریشان تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں ایسا کیا کروں جس سے مجھے سکون ملے، مجھے ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میں ایک حقیقی زندگی کے بجائے دکھاوے کی زندگی گزار رہی ہوں۔



بھارتی اسٹار نے کہا کہ انسان جب گناہ کرتا ہے تو اس کی لذت تھوڑی دیر بعد ختم ہوجاتی ہے مگر اس کا گناہ قیامت تک قائم رہتا ہے، اللہ کی نافرمانی کرنے والوں کو کبھی سکون میسر نہیں آسکتا، مجھے اللہ سے توبہ کرکے جو سکون ملا وہ میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بگ باس میں شرکت کرنے والی اداکارہ ثناء خان کو ایک سال سے فالو کررہی تھی اور انہیں دیکھ کر ہی مجھ میں بیانات سننے کا شوق پیدا ہوا، میں نے ثناء خان ہی کی طرح شوبز انڈسٹری کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر جو سکون میں ڈھونڈ رہی تھی وہ مجھے نماز اور اللہ کی عبادت میں مل گیا۔

mehjabi-siddiqui-759.jpg


ماہ جبین صدیقی نے کہا کہ میں نے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ یہ نیت بھی کی ہے کہ اب سے میں ہمیشہ حجاب میں رہوں گی ، اللہ میرے گناہوں کو معاف فرمائیں اور مجھے نیک راستے پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے کتنا اچھا کرلو ، انہیں کتنا بھی وقت دیدو لوگ آپ سے خوش نہیں ہوتے اور آپ کی قدر نہیں کرتے، اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنا وقت اللہ کو راضی کرنے میں صرف کیا جائے جس سے ہماری زندگی و آخرت بہتر ہوجائے گی۔
 

Back
Top