بھائی سے ناروا سلوک،حکومت کے حمایتی صحافی اسلام آباد پولیس پر برس پڑے

11fahhrduranbhai.png

سینئر صحافی فخر درانی اپنے چھوٹے بھائی کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے تنگ کیےجانے پر پھٹ پڑے ہیں،ان کی تنقید پر سینئر صحافی بشارت راجا نے انہیں آئینہ دکھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں فخر درانی نےآئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عام عوام کو تنگ کرنا بند کریں، میرا حافظ قرآن بھائی جی الیون میں قرآن پاک کی تعلیم دینے جارہا تھا کہ پولیس نے انہیں ایک ناکے پرروکا اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد ایک چوری کا الزام عائد کرکے شناخت پریڈ کیلئے لے گئے۔

فخر درانی نے کہا کہ جن کے گھر چوری ہوئی انہوں نے شناخت سے انکار کیا تو پولیس نے میرے بھائی کا شناختی کارڈ لے لیا اور تھانہ رمنا طلب کیا، جب ڈیوٹی آفیسر سے پوچھا تو انہوں نے بدتمیزی سے جواب دیا کہ جس نے پکڑا ہے اس سے سوال کریں، یہ ہے دارالحکومت کی پولیس جو راہ چلتے لوگوں کا جینا حرام کیے ہوئے ہے، براہ مہربانی پولیس کو مناسب انداز میں ڈیل کرنا سیکھائیں اور راہ چلتے لوگوں کو روکنے کے بجائے اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دیں۔

https://twitter.com/x/status/1837088301062443387
فخر درانی کے اس بیان پر سینئر صحافی و کورٹ رپورٹر بشارت راجا نے انہیں آئینہ دکھایا اور کہا کہ جب فخر درانی کے اپنے بھائی کے ساتھ یہ سلوک ہوا تو وہ چیخ پڑے، جبکہ اسلام آباد پولیس پچھلے دو سالوں سے یہی سب کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ کررہی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتی آرہی ہے۔

بشارت راجا نے مزید کہا کہ جب لوگوں کا کاروبار تباہ ہورہا تھا اور ان کے ساتھ زیادتی ہورہی تھی تو فخر درانی کےمنہ میں دہی کیوں جما ہوا تھا؟

https://twitter.com/x/status/1837179045307634123
https://twitter.com/x/status/1837369475936526837
https://twitter.com/x/status/1837149912724820433
https://twitter.com/x/status/1837216423128744076
https://twitter.com/x/status/1837093436702253182
https://twitter.com/x/status/1837104226180420088
https://twitter.com/x/status/1837150970460909935
 

Back
Top