
کمپنیاں وہاں جاتی ہیں جہاں کاروبار آسان ہو، مصدق ملک کا پاکستان سے بڑی کمپنیوں نےجانے سے متعلق سوال پر جواب
وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان سے بڑی کمپنیوں کے چلے جانے کی وجوہات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کمپنیاں ان ممالک کا رخ کرتی ہیں جہاں کاروبار کرنا آسان ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مصدق ملک نے یہ گفتگو قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کے سوال کے جواب میں کی جب اراکین نے پوچھا کہ پاکستان سے بڑی کمپنیاں اپنے کاروبار وائنڈ اپ کرکے واپس کیوں جارہی ہیں۔
مصدق ملک نے ان سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیاں ان ممالک کا رخ کرتی ہیں جہاں کاروبار کرنا آسان ہوتا ہے۔
انہوں نے توانائی کے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے سیکیورٹی اخراجات ایک بڑا مسئلہ ہے، جن علاقوں میں عالمی کمپنیوں نے تیل یا گیس کے ذخائر ڈھونڈنے ہوتے ہیں وہاں سیکیورٹی پر بھی خرچ کرنا پڑتا ہے۔
کمیٹی اجلاس میں ڈی جی گیس نے سالانہ 40 ارب روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف کیا اور کہا کہ سوئی سدرن میں 25 ارب کی گیس چوری ہوتی ہے، ایل این جی فروخت کرنا ہمارے لیے مسئلہ بن رہا ہے، پاور سیکٹر یا پوری ایل این جی اٹھائے یا ہمیں اس کا کوئی اور حل ڈھونڈنا ہوگا، گیس سیکٹر پر گردشی قرضہ 2 ہزار ارب سے تجاوز کرچکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/musadiq.jpg