بچہ اغوا کرنے کے جرم میں اداکارہ گرفتار،مغوی بچہ بازیاب، اداکارہ کا اعتراف

aima-kh1n1n11.jpg


ملتان میں پولیس نے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر کارروائی کرتے ہوئے کمسن مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کے مطابق مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ آئمہ خان اور ان کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے گرفتاری کے بعد بچے کو اغوا کرنے سے متعلق اعتراف جرم کر لیا ہے۔


پولیس کے مطابق ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا سے متعلق پولیس کو دو دن قبل نواحی علاقے کڑی جمنداں سے رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آئمہ خان کی شادی کو4 برس گزر چکے ہیں مگر ان کی کوئی اولاد نہیں تھی جس کی وجہ سے شوہر بہت پریشان رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق بادی النظر میں اداکارہ بچے کو پالنا چاہتی تھیں۔
 

Back
Top