
مظالم پر بولیں گے، چیخیں گے، چلائیں گےاور عمران خان کے ساتھ آخری دم تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان کے کوآرڈی نیٹر محمد طحہ جو کچھ روز پہلے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے ان کا انتقال ہو گیا۔
ممبر قومی اسمبلی عالمیگیر خان نے آج انصاف ہاؤس کراچی میں شہید طحہٰ شیخ کی فیملی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جہاں پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان بھی موجود تھے۔شہید طحہٰ شیخ کی والدہ نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا بچوں کو اس لیے پیدا کرتے ہیں کہ نامعلوم افراد گولیاں مار کر قتل کر دیں؟اور کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1582683274270281730
شہید کارکن طحہٰ شیخ کی والدہ نے پریس کانفرنس کے دوران روتے ہوئے سوال اٹھایا کہ میرا بچہ اپنے ساتھ کوئی سکیورٹی نہیں رکھتا تھا کیونکہ اسے پتا تھا کہ وہ کچھ غلط نہیں کر رہا، کم از کم ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ ہمارے بچے کا قصور کیا تھا؟ دن دیہاڑے جوان بچوں کو گولیاں ماری جا رہی ہیں؟ کوئی پوچھنے والا نہیں، کوئی کچھ نہیں کر رہا، کیا ہم بچے اس لیے پیدا کرتے ہیں انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا جائے اور کوئی پوچھنے والا بھی نہ ہو ؟
غمزدہ ماں کا کہنا تھا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس کے ساتھ ایسا ہو گا، نہ ویڈیو ریکارڈنگ میں کچھ ملا نہ سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں کچھ آرہا ہے، میرے بچے کے قاتلوں کو ڈھونڈا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1582708690787803136
اس موقع پر ایم این اے عالمگیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گروہ یا قوت سمجھتی ہے کہ ایسے واقعات سے ہمیں ڈرا سکتی ہے یا ہماری آوازکو دبایا جا سکتا ہے تو ایسا نہیں ہو گا، یہ واقعات ہمیں اور مضبوط کریں گے، ہماری آواز دبانی ہے تو ہمیں مار دو، لیکن اس نظام میں رہ کر خاموش رہنا ممکن نہیں، مظالم پر بولیں گے، چیخیں گے، چلائیں گےاور عمران خان کے ساتھ آخری دم تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1582742419744751617
عالمگیر خان نے شہید طحہٰ شیخ کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ: شہید طحہٰ شیخ 5 اکتوبر کو چیئرمین عمران خان کی سالگرہ منا رہے تھے، کسے معلوم تھا کہ وہ اگلے چند دنوں میں ہمیں چھوڑ جائیں گے، 7 اکتوبر کی رات کو ان پر حملہ کیا گیا!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9tahamother.jpg