
پاکستان بھر میں پچھلے کچھ عرصے کے دوران سست انٹرنیٹ کے باعث انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور پریس کلب میں آج پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری سے وابستہ افراد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلے 2 ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی سروسز سست ہونے کے باعث اب تک 300 سے 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
فری لانسر ثاقب اظہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان میں 18 لاکھ کے قریب لوگ ای کاروبار سے جڑے ہوئے ہیں، حکومت کو اس مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمارا اب تک 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے وابستہ فری لانسرز کا کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1826600125319544881
انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کی اور انٹرنیٹ کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے جو بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس میں ہمیں بھی اعتماد میں لیا جائے اور واضح پالیسی بنائی جائے۔ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد 30 ہزار کے قریب ہے جو فری لانسرز کی ٹریننگ کرواتی ہیں اور آج کل سبھی دکانیں بند کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔
آئی ٹی ایکسپرٹ کنول چیمہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سسٹ ہونے کے باعث دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کمپنیوں کا پاکستان پر اعتماد فری لانسرز سے ختم ہوتا جا رہا ہے، انٹرنیٹ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں بلکہ لاکھوں افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے۔ پاکستان فری لانسرز کے لیے موسٹ اٹریکٹو جگہ تھی جس پر سے اب دنیا کا اعتماد ختم ہوتا جا رہا ہے۔
فری لانسرز کو ٹریننگ دینے والے آئی ٹی ایکسپرٹ مدثر ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سست انٹرنیٹ کی وجہ ہم بروقت آرڈرز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں جس غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد ہم پر سے ختم ہو رہا ہے۔ ملک کے آئی ٹی ایکسپرٹس کے مطابق پاکستان میں فائروال کی تنصیب ہوئی ہے یا نہیں اس کا کسی کو پتہ نہیں ہے، حکومتی اداروں کو اس حوالے سے واضح موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔
ثاقب اظہر کا ایک صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا: کسی بھی ملک میں ایسے نہیں ہوتا کہ بغیر کسی اعلان کے کچھ ایسی چیز کر دی جائے، حکومتی پالیسی واضح کی جائے، بتایا جائے کہ ملک میں قومی سلامتی کا ایشو ہے جس کیلئے ہم فلاں فلاں اقدامات کر رہے ہیں اور سب کو بتایا جائے کہ مسئلہ کب حل ہو گا۔ پاکستان میں لاکھوں لوگ فری لانسرز کے طور پر روزگار کما رہے ہیں انہیں بتایا جائے کہ مسئلہ کیا ہے اور کب حل ہو گا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/freelanah112.jpg