
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور الیکشن ہونے چاہئیں، لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلا کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔
شیخ رشید نے ٹویٹ میں لکھا کہ کنٹینر عوام کا راستہ نہیں روک سکتے،حکومت فوج بلانے اور آرٹیکل دو سو پینتالیس لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔
https://twitter.com/x/status/1577890305386450944
انہوں نے کہا کہ بیلٹ کے مقابلے میں بُلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا، عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1577890307726876674
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی، حکومت اسلام آباد کے پچیس لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی، اسلام آباد کے لوگوں نے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کردیا ہے۔