
بول ٹی وی کی پالیسی میں بڑا شفٹ،ایک ریٹائرڈ کیپٹن کو زبردستی بول ٹی وی میں بٹھا کر کیا کرایا جا رہا ہے؟؟؟
کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کو بول ٹی وی میں بٹھانے کے بعد دیگر چینلز کی طرح بول چینل پر عمران خان مخالف کانٹینٹ شروع، سوشل میڈیا پر سخت تنقید اور بول ٹی وی کے بائیکاٹ کی مہم، شعیب شیخ سے زبردستی چینل لینے کے لیے پہلے مرحلے میں ایک ریٹائرڈ کیپٹن کو بٹھایا گیا ہے۔
ریٹائرڈ کیپٹن جمیل پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے ہیں اور 9 مئی کے بعد الگ ہوئے ہیں، چینل کے فروخت کے دعوے جاری ہیں، جبکہ پچھلے سات روز سے کیپٹن جمیل کو زبردستی بٹھا دیا گیا ہے، شعیب شیخ کو چینل کی پالیسی سے لاتعلق کردیا گیا ہے
بول ٹی وی وہ آخری چینل تھا جو اگر عمران خان کو نہیں بھی دکھا رہا تھا تو بھی عمران خان پر ذاتی نوعیت کے حملے بھی نہیں کررہا تھا لیکن اچانک سے بول کی پالیسی سو فیصد تبدیل کردی گئی ہے
بول ٹی وی کی پالیسی کی تبدیلی کا پہلا نمونہ کچھ دن پہلے عمران خان کے حق میں آوازاٹھانیوالی فضاء اکبر نے دکھا دیا جو "اچانک" عمران خان کی "شدیدترین" مخالف بن گئی اور سنگین الزامات لگانا شروع کردئیے۔۔
https://twitter.com/x/status/1688627698652905472
تحریک عدم اعتماد کے بعد بول ٹی وی نے عمران خان کی بھرپور حمایت کی جب عمران خان کی تقاریر پر پابندیاں اور سنسرشپ لگی تو بول ٹی وی وہ چینل تھا جو عمران خان کی تقاریر دھڑلے سے دکھایا کرتا تھا۔ ریاستی جبر اور پیمرا کی پابندیوں کی پرواہ بھی نہیں کرتا تھا۔
یہی وجہ تھی کہ یہ چینل دن بدن مقبول ہونا شروع ہوگیا، پی ٹی آئی سپورٹرز کا رجحان اس چینل کی طرف ہوگیا مگر پھر چینل کے مالک شعیب شیخ اور سمیع ابراہیم کو گرفتار کیا گیا، اسکے بعد انہیں رہائی ملی تو کچھ ہی عرصہ بعد یہ اطلاعات آنا شروع ہوگئیں کہ بول ٹی وی زبردستی شعیب شیخ سے لے لیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ چینل پیپلزپارٹی کے کسی بندے نے خریدا ہے مگر ایسا نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1688732840672833537 https://twitter.com/x/status/1687163648899235862 https://twitter.com/x/status/1688634676133711872
زبیر احمد خان نے تبصرہ کیا کہ یہ طوطے ہیں جو مالک کے حکم پر فر فر بولنا جانےے ہیں ان کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔ پیسہ پھینک تماشہ دیکھ
https://twitter.com/x/status/1688630662843219968
نیلم اسلم نے تبصرہ کیا کہ اے آروائی اور بول نے جس طرح یوٹرن لیا ہے، اب ان پر اعتبار نہیں کرپاؤں گی۔
https://twitter.com/x/status/1688664373844156416
آزاد منش کا کہنا تھا کہ بول جیسے ہی فروخت ہوا ہے، بول کے اینکرز و صحافیوں کے "بول" بھی بدل گئے ہیں
https://twitter.com/x/status/1688770930234073089
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ بدلتا ھے رنگ آسمان کیسے کیسے ۔جو چینل عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کردیتا تھا اج مشکل میں اس نے بھی رنگ بدل لیا ہائے افسوسبول نیوز
https://twitter.com/x/status/1688661360769462272
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bolahhsahsd.jpg