
سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کوئی پرائیویٹ بیرون ملک کا دورہ نہیں کیا تھا جبکہ بجٹ میں سے بھی 3 سال میں 110 کروڑ روپے بچت بھی کی۔
نجی چینل کے صحافی عمر جٹ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں اس نے عمران خان کے بنی گالہ چئیرمین سیکرٹریٹ کی حالت زار کی تصویر شئیر کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ساڑھے تین سال ملک کے وزیراعظم رہنے والے عمران خان کا بنی گالہ میں چئیرمین پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ہے۔اگر وزارت عظمی کے دوران اس کو وزیراعظم کیمپ آفس ڈکلئیر کیا جاتا تو شاید یہ ایسے بوسیدہ حالت میں نہ ہوتا۔!!!
https://twitter.com/x/status/1517026548997574657
اس کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے تو وزیراعظم ہاؤس اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے بجٹ میں سے بھی 3 سال میں 110 کروڑ روپے بچت کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی پرائیویٹ بیرون ملک کا دورہ نہیں کیا نہ ہی بنی گالہ کو وزیراعظم کیمپ آفس ڈکلئیر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1517066364774617089
دوسری جانب سابق فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت سے ملک کی معیشت نہیں سنبھالی جارہی ہے۔
فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈالر مزید مہنگا ہوتا جارہا ہے اور روپے کی قدر میں کمی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کا واحد حل فوری انتخابات ہے تاکہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب شدہ حکومت اقتدار میں آکر فیصلہ سازی کرے۔
https://twitter.com/x/status/1517019882315042819
واضح رہے کہ نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی رہائشگاہوں کو وزیراعظم ہاؤس کا درجہ دے دیا گیا۔لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون، رائیونڈ، مرکزی سیکرٹریٹ کو وزیراعظم ہاوس کا درجہ دیا گیا ہے۔
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے اس خبر کی تردید کی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fah1h11.jpg