بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: واجبات کی عدم ادائیگی پر غیرملکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ

durbar-rajshahi1-1737005750.jpeg

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی کا تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستانی کرکٹرز سمیت چھ غیرملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر اپنی ٹیم کے لیے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اس تنازع کے باعث ٹیم کو آج کے میچ میں تمام مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث صرف مقامی بیٹرز پر انحصار کیا۔

بائیکاٹ کرنے والے کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم کے علاوہ سری لنکا کے لاہیرو، ویسٹ انڈیز کے میکول کمنز، جنوبی افریقہ کے مارک ڈوئل، اور زمبابوے کے رین برل شامل ہیں۔

یہ بی پی ایل کے موجودہ سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسرا بڑا تنازع ہے۔
 

Back
Top