
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے بنگلہ دیشی بیٹسمین کو چکما دینے کی ناکام کوشش کی جس پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ویرات پر دھوکہ دہی کا الزام لگادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے وکٹس کے درمیان رنز لینے کیلئے دوڑتے بیٹسمین کو چکما دے کر آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم بنگلہ دیشی بیٹسمین کریز پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہےکہ بنگلہ دیشی بیٹسمین جب رنز بنانے کیلئے وکٹوں کے درمیان دوڑ رہے تھے تب فیلڈر نے گیند پکڑ کر وکٹ کیپر کی جانب پھینکی ، درمیان میں موجود ویرات کوہلی نے گیند ہاتھ میں آئے بغیر ایسا تاثر دیا جیسے وہ گیند کو وکٹوں پر مارنے والےہیں، تاہم بیٹسمین نے ان کی اس حرکت کو نظرانداز کیا اور دوڑ جاری رکھی اوررنز مکمل کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1587842674798825479
میچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نورالحسن نے میچ کے بعد الزام عائد کیا کہ ویرات کوہلی نے جعلی فیلڈنگ کی ہے، لہذا ہمیں بطور پنالٹی پانچ اضافی رنز دیئےجائیں۔
https://twitter.com/x/status/1587859181473865731
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے سپر12 مرحلے میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس میتھیڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14nurulahasan.jpg