
بنگلہ دیش کے مشہور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی 20 ورلڈکپ کے 9ویں میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا T20 ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، شاہد آفریدی کا 39 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

بنگلادیشی اسپنر نے ورلڈکپ سپر 12 کے تیسرے میچ میں سری لنکا کے خلاف اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
شکیب الحسن نے 2 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 سری لنکن بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جس کے بعد انہیں41 وکٹوں کے ساتھ ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے شاہد آفریدی 39 وکٹ کے ساتھ دوسرے، سری لنکا کے لاستھ ملنگا 38 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ چوتھے پر پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور پانچویں پر سری لنکن اسپنر مینڈس ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11afridshakib.jpg