بنگلہ دیشی وکٹ کیپر کی غلطی پر ایمپائر کا بڑا فیصلہ

18aikaurnoball.jpg

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران وکٹ کیپر کی معمولی غلطی پر ایک گیند کو نوبال قرار دیدیا گیا، یہ واقعہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نورالحسن نے مصدق حسین کی گیند کو اسٹمپس گزرنے سے پہلے ہی ہاتھ آگے بڑھا کر پکڑ لیا اور جوش میں آکر بلیسنگ مزار بانی کو آؤٹ کرنے کیلئے بیلز کو اڑادیا ، تاہم ایمپائر نے اس گیند کو نوبال قرار دیدیا اور دونوں ٹیموں کو واپس میدان میں بلا کر ایک گیند دوبارہ کروائی۔

https://twitter.com/x/status/1586610785111113729
میچ کی اس آخری گیند کو نو بال قرار دیئے جانے پر زمبابوے کیلئے جیت کے امکانات بڑھ گئے تھے تاہم آخری گیند جو فری ہٹ بھی تھی اس پر زمبابوے کےبیٹسمین 4 رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف ایک سنگل بناسکے، جس کے بعد بنگلہ دیش 3 رنز سے میچ جیت گیا۔

https://twitter.com/x/status/1586616753781493760
https://twitter.com/x/status/1586606537816117249
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ایمپائر کے اس فیصلے کے حوالے سے جاری پریس ریلیز میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر ڈیلیور کی گئی گیند کو وکٹ کیپر اسٹمپس کراس کرنے سے پہلے پکڑ لے تو یہ گیند نو بال قرار دی جائے گی۔

 

Back
Top