
گزشتہ رز شہبازشریف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری قطعاً خواہش تھی نہ ہے کہ الیکشن میں بلا نہ ہو، بلے کو چلا کر اپنے مخالفین کو زخمی کیا۔خواہش تھی بلے کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی چلاتے تو آج ملک کے حالات بالکل مختلف ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی "بلا" 2024 کے انتخابات میں ہوتا۔بلا میدان میں ہوتا تو خوشی ہوتی۔بلا پی ٹی آئی کی اپنی حرکتوں کی وجہ سے گیا ہے۔اس میں میرا یا نواز شریف کا کوئی ہاتھ نہیں
https://twitter.com/x/status/1747282674681889267
کچھ روز قبل شہبازشریف تحریک انصاف کو بلا ملنے پر سیخ پا تھے اور پشاور ہائیکورٹ کےججز کے خلاف پریس کانفرنس رکے کہا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کے اختیارات پر حملہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1747475874469777850
انہوں نے کہا تھا کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے‘ ایک صوبے کی ہائی کورٹ کس طرح پاکستان بھر کے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے؟ انصاف کا تقاضا تھا کہ جج صاحب بینچ سے الگ ہوجاتے
مزمل اسلم نے اس پر کہا کہ شبانہ جی ایک ہفتے پہلے بلا بحال کرنے پر پشاور ہائ کورٹ پر زاتی حملے کر رہے تھے
https://twitter.com/x/status/1747358733796348295
علی رضا نے اس پر کہا کہ جب پی ٹی آئی کو پشاور ہائیکورٹ نے بلا انتخابی نشان دیا تو شہباز شریف نے پشاور ہائیکورٹ پر تنقید کی تھی اور اب خود کو جمہوری دکھانے کے لیے کہہ رہا ہے کہ اچھا ہوتا اگر پی ٹی آئی انتخابات میں ہوتی۔ن لیگ منافقت اور دوغلاپن کا الیکشن پہلے ہی جیت چکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1747308551163592882
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہبازشریف کے اس بیان کو منافقت سے تعبیر کیا۔
https://twitter.com/x/status/1747390485629739134 https://twitter.com/x/status/1747312107660718529
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bal1h113.jpg