بلےکانشان بحال،مخصوص صحافی پشاورہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف میدان میں آگئے

9.png


الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کالعدم اور ان کا پارٹی نشان واپس لینے کے فیصلے پر پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

شاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق کیس کا فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل تصور ہو گا اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد 2 رکنی بینچ کیس کی سماعت سماعت کرے گا۔پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

وجیہہ ثانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: اچھی خبریہ ہے کہ تحریک انصاف کوبلا کاانتخابی نشان واپس مل گیا ہے۔غیریقینی یہ ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کادائرہ اختیار صرف خیرپختونخواہ تک لاگوہے جبکہ الیکشن کمیشن جس کی اپنی آئینی حیثیت ہائیکورٹ کےبرابرہےاس کادائرہ اختیارالیکشن معاملات میں پورے ملک پر نافذ ہوتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1739615407684620514
وجیہہ ثانی کے ایکس (ٹوئٹر) پیغام پر ردعمل میں سینئر صحافی بشیر چودھری نے لکھا:الیکشن کمیشن آف پاکستان کچھ دن پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ریٹرننگ افسران (آر اوز) کی ٹریننگ کو روک کر ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کو تسلیم کر چکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1739631498733740514
سینئر صحافی عامر سعید عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا: آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت کوئی بھی ہائیکورٹ ایسا حکم جاری کرسکتی ہے!

https://twitter.com/x/status/1739616138378785252
سینئر صحافی فخر درانی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ: پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کل سٹاک مارکیٹ مزید نیچے جائے گی کیونکہ جب تک غیریقینی صورتحال رہے گی سٹاک مارکیٹ نیچے ہی جائے گا۔ بلے کے نشان کا جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا مارکیٹ ایسے ہی غیریقینی صورتحال کا ہی شکار رہے گی۔

https://twitter.com/x/status/1739611453899047033
سینئر کورٹ رپورٹر حسنات ملک نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف بہت سے وجوہات ہوں گی لیکن یہ بہتر ہوتا اگر پشاور ہائیکورٹ کا واحد جج کیس کی سماعت میں دوسری طرف کا موقف سن کر 5 رکنی کمیشن کے حکم کو معطل کر دیتا۔

https://twitter.com/x/status/1739620534009364669
شمع جونیجو نے الیکشن کمیشن کو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ اڑانے کا حکم دے دیا

https://twitter.com/x/status/1739608813081162044
 
Last edited:

Back
Top