بلیک میلنگ سے خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، شہباز گل کا نجی چینل کو جواب

benazi11.jpg


شہباز گل نے اپنے دوٹوک پیغام میں کہا ہے کہ پروفیسر ہوں، کرپشن نہیں کرتا، بلیک میلنگ سے خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں ایک پروفیسر ہوں۔ کرپشن نہیں کرتا۔ ٹھیکے نہیں لیتا، حکومت سے کوئی تنخواہ نہیں لیتا اور اپنے شوق کے لئے بلکل لیکچر دیتا ہوں اور اس کی باقاعدہ اجازت لے رکھی ہے۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ جیو ٹی وی کے لئے عرض ہے، میں کرپٹ نہیں اس لئے آپکی ایسی بلیک میلنگ سے خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔

https://twitter.com/x/status/1509160984895623168
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی معاون خصوصی نے ٹوئٹ کی تھی جس میں نجی نیوز چینل کی جانب سے کئے گئے سوالات کے بارے میں بتایا کہ گل صاحب آپ نے لاہور میں ایک پلاٹ خریدا تھا اس کا پیسا کہاں سے آیا۔

جس کا شہبازگل نے جواب دیا کہ پلاٹ لاہور میں خریدا تھا۔ پیسے فیصل بنک بلو ایریا کے اپنے اکاؤنٹ سے کراس چیک میں ادا کئے۔ FBR میں سب کچھ ڈکلئیر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509160972723765255
جیو نے دوسرا سوال کیا کہ کیا آپ لیکچر دیتے ہیں

جس پر شہباز گل نے جواب دیا کہ جی بلکل میں لیکچر دیتا ہوں۔

یادرہے کہ آج جیو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز گل اب بھی امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی تنخواہ اور ملازمت کو کابینہ ڈویژن میں ڈیکلیئر نہیں کیا گیا۔
 

Back
Top