
کوئٹہ میں ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ ودیگر بلوچ رہنماؤں کی جانب سے ایدھی چوک پر احتجاجی دھرنا جاری ہے، پولیس نے ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ اور بیبرگ بلوچ سمیت دیگر افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
مقدمے میں نامزد ملزمان کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، ریاست مخالف نعرے بازی، شاہراہیں بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئیں اور ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ500 سے 600 افراد ریلی کی شکل میں جوائنٹ روڈ سے ختم نبوت تک آئے اور انہوں نے ریاست مخالف نعرے بازی کی، اس سے قبل مشتعل افراد نے سریاب روڈ پر پولیس پر حملہ کیاجس میں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو مذاکرات کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے اپنے قائدین کے کہنے پر پولیس پر پتھراؤ اور فائرنگ کی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14quettajsjsjks.png