بلوچستان کی وزارت اعلی کا عہدہ3ارب میں فروخت ہوا،یارمحمدرند کاانکشاف

yar-rindi11h1h.jpg


پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر سردار یار محمد رند نے انکشاف کیا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو کو ساڑھے 3 ارب روپے کی ڈیل کے بدلے وزارت اعلی کا عہدہ ملا تھا۔

سردار یار محمد رند نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام"جرگہ" میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کے دوران کیا اور کہا کہ پہلے صرف بلوچستان کے ساحل اور وسائل ہی بکتے تھے اس بار تو یہاں حکومت بھی نیلام ہوئی ہے،عبدالقدوس بزنجو کی حکومت پیسے کے زور پر لائی گئی مگر میں اس نیلامی کاحصہ نہیں بنا۔

ڈیل اسلام آباد میں طے پائی تھی اور اس کو تکمیل تک پہنچانے میں 3 سینیٹرز اور ایک بڑی سیاسی شخصیت کا کلیدی کردار تھا۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف سردار یار محمد رند نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے زیادہ تنگ کیا گیا تو میں اس شخصیت کا نام بھی میڈیا پر لاسکتا ہوں۔

پروگرام میں سردار یار محمد رند نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2 روز پہلے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجواچکا ہوں، وفاقی وزیروں نے کبھی بھی کسی معاملے پر مجھ سے رابطہ نہیں کیا، یہاں تک کہ مجھے بلوچستان سے متعلق اجلاسوں میں بھی مجھے بلانے کی زحمت نہیں کی جاتی تھی۔
 

First Strike

Chief Minister (5k+ posts)

پی پی نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر بنوانے کے لئے چار ارب خرچ کئے۔ جس میں سے چیف الیکشن کمشنر کو پچاس کروڑ اور اطہر من اللہ کو پچیس کروڑ ادا کئے۔ ذرائع

Long live freedom of expression ?
 

Back
Top