بلوچستان میں زندگی بچانے والی ادویات مارکیٹ سے غائب

baluchisthaa.jpg


کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بخار، سردرد، شوگر اور کینسر سمیت دیگر امراض کی ادویات نایاب ہوگئیں،ذرائع کے مطابق صوبے میں بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی بیشتر ادویات بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب نہیں۔

دوسری جانب جن میڈیکل اسٹورز پر یہ ادویات دستیاب ہیں وہ دکاندار زیادہ قیمت پر ان ادویات کو فروخت کر رہے ہیں، مختلف امراض میں مبتلا مریض ان ادویات کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بخار، سر درد، دماغی آرام، شوگر ،کینسر، بچوں کے بخار اور بچوں کی الرجی کی ادویات کمپنیوں کی جانب سے ہی مہیا نہیں کی جا رہی ہیں،بیشتر ادویات ذخیرہ کرلی گئیں،جب قیمتوں میں اضافہ ہو تو مال مارکیٹ میں لایا جائے۔

بلوچستان کے محکمہ صحت کی جانب سے ان ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ابھی تک کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں،سرگودھا میں ادویات ساز اداروں نے مختلف ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا،ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیراسیٹامول سمیت 20 ادویات کے نرخ بڑھانے کی منظوری دی تھی جبکہ دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی ہوشربااضافے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Tay zindagi na dainay waali adviaat?..
Don't know why ppl are expecting Bacha from this transgender Govt...
Impossible
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
Dukandar jhoot bol rahein hain is waqt bukhar, sugar wagera ki medicine available hain damagh or cancer ki short hai.
Yh khud short kr ke mehngi bechein gey
Awam me bhi chothay chothay zardari or nawaz sharif hain
 

Back
Top